شہداء فورم بلوچستان کاملٹری کورٹس کی بحالی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع
Share your love
اسلام آباد: ملٹری کورٹس کی بحالی کیلئے شہدا فورم بلوچستان نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
شہدا فورم بلوچستان کی جانب سے ملٹری کورٹس کی بحالی کیلئے سپریم کورٹ میں پٹشن دائر کی گئی ہے۔
فورم کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے فوجی عدالتوں کو کالعدم کرنے کا فیصلہ آئین اور قانون کی روح کیخلاف ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں شہریوں کا جانی نقصان ہوا، 9 مئی کے واقعات کے بعد شہدا کے لواحقین میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، سپریم کورٹ کے جس معزز 5 رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا وہ اپیل میں نہیں بیٹھ سکتا۔