پنجاب بھر میں کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
Share your love
لاہور: نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب بھر میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔
محسن نقوی نے آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور اور تمام آر پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ بغیر لائسنس گاڑیاں اور موٹرسائیکل چلانے والے کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔
انہوں نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔
نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کم عمر ڈرائیور نہ صرف اپنے لئے بلکہ دوسروں کے لئے بھی خطرات کا سبب بنتے ہیں، کم عمرڈرائیوروں کی گاڑیاں اور موٹر سائیکل بھی بند کئے جائیں۔
محسن نقوی نے والدین کو ہدایت کی کہ کم عمر بچوں کو گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہ دیں، ہر زندگی قیمتی ہے، کمسن ڈرائیور کی ذرا سے غلطی کسی کیلئے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔