پنجاب حکومت نے کھانسی کے پانچ سیرپس پر پابندی لگا دی
Share your love
لاہور: حکومت پنجاب نے کھانسی کے پانچ سیرپس پر پابندی کر دی۔
نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ مالدیپ کی شکایت پر ڈبلیو ایچ او کی تحقیقات میں لاہور میں تیار ہونیوالے کھانسی کے پانچ سیرپس میں الکوحل کی زیادہ مقدار کی تصدیق ہوئی ہے۔
ڈاکتر جمال ناصر نے کہا کہ ڈریپ کی سفارش پر حکومت پنجاب نے پانچویں سیرپس کی فروخت روک دی ہے، پنجاب کے تمام میڈیکل سٹوروں سے ان سیرپ کا سٹاک فوری طور پر اٹھایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیرپ تیار کرنے والی فیکٹری کو سر بمہر کیا جا رہا ہے، ذمہ داروں کے خلاف زیرو ٹالرنس سے کام لیا جائے گا، ملک کی بدنامی کا باعث بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔