Enter your email address below and subscribe to our newsletter

بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ غلط ہے،جاوید میانداد

Share your love

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ غلط ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ کرکٹرز کو احترام اور عزت دینی چاہیے، سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے پی سی بی میں آنے والے کھیل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں، وہ لوگ کرکٹ کو چلا رہے ہیں جن کا کرکٹ سے کوئی تعلق ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے کھلاڑی بابر اعظم کی تضحیک کی گئی، انہیں کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ درست نہیں ہے، بابر اعظم کے ساتھ کوئی تگڑا منیجر رکھا جانا چاہیے تھا تاکہ وہ مضبوط کپتان بنتا۔

جاوید میانداد نے کہا کہ بابر اعظم جیسے بڑے کھلاڑی کے ساتھ پی سی بی کا حالیہ سلوک افسوسناک ہے، بابر اعظم کو اپنے انداز میں تھوڑی تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!