Enter your email address below and subscribe to our newsletter

دلہن کی اپنی شادی پر مہمان خواتین سے سفید لباس نہ پہننے کی فرمائش

Share your love

ریاض: ہر لڑکی محفل میں خوبصورت اور منفرد نظر آنا چاہتی ہے اور اگر بات ہو اس کے شادی کے دن کی تو یہ خواہش شدت کے ساتھ ہوتی ہے۔

سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی دلہن نے اپنی اسی خواہش کو عملی جامہ پہنانے کیلئے مہمان خواتین سے انوکھی فرمائش کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں چند روز بعد دلہن بننے والی ایک لڑکی نے اپنی شادی کے دن مدعو تمام خواتین سے درخواست کی ہے کہ اس کی شادی کے روز کوئی بھی خاتون سفید لباس نہ پہنے۔

دلہن نے ویڈیو پیغام کے ذریعے یہ درخواست اپنی شادی میں مدعو تمام خواتین سے کی ہے جس کی ویڈیو سعودی عرب کے مقامی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

دلہن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ میری شادی کے موقع پر کوئی بھی سفید جوڑا زیب تن نہ کرے، سفید جوڑا صرف میرا ہوگا، میں نہیں چاہتی کہ شادی کے موقع پر کوئی اور خاتون سفید رنگ کے عروسی طرز کے لباس میں نظر آئے۔

دلہن کی اس انوکھی فرمائش پر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ دلہن کو خود پر اعتماد نہیں اگر وہ پُراعتماد ہوتیں تو ایسی درخواست کبھی نہ کرتیں۔

ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جو دلہن کی فرمائش کو حق پر قرار دے رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ اس کا حق ہے کہ وہ شادی کے موقع پر شادی کے دن تمام خواتین سے منفرد نظر آئے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!