Enter your email address below and subscribe to our newsletter

سیارہ زحل کے حلقے عنقریب نظروں سے اوجھل ہو جائیں گے

Share your love

واشنگٹن:نظام شمشی کے سیارے زحل کے گرد بنے حلقے بصری حدود کی وجہ سے 18 ماہ میں نظروں سے اوجھل ہو جائیں گے۔

اپنے گرد بنے حلقوں کی وجہ سے مشہور نظام شمسی کے سیارے زحل کا براہ راست مشاہدہ اب زیادہ دیر تک نہیں کیا جا سکے گا کیونکہ ناسا نے انکشاف کیا ہے کہ زحل کے حلقے بصری حدود کی وجہ سے 18 ماہ میں نظروں سے اوجھل ہو جائیں گے۔

ناسا نے اس کے ساتھ ہی یہ پیشگوئی بھی کی ہے کہ یہ حلقے 2032ء میں دوبارہ نظر آجائیں گے، ادارے نے سیارے کے حلقوں کے اوجھل ہونے سے متعلق بتایا ہے کہ مارچ 2025ء تک یہ حلقے جو 43,500 سے 87,000 میل تک پھیلے ہوئے ہیں اپنے مدار میں سیارے کے جھکاؤ کی وجہ سے زمین سے پوشیدہ ہو جائیں گے۔

یاد رہے کہ سیارے زحل کے گرد حلقوں کا یہ انوکھا مظہر اس وقت رونما ہوتا ہے جب ہر 13.5 سے 15.7 سال بعد زمین سے زحل افقی سطح سے نظر آتا ہے اور خلائی دھول کی وجہ سے سیارے کی ظاہری شکل صاف اور واضح نظر نہیں آتی۔

حال کی بات کی جائے تو زحل اس وقت 9 ڈگری نیچے کی طرف جھکا ہوا ہے جبکہ سال 2024ء تک اس کا جھکاؤ 3.7 ڈگری تک کم ہو جائے گا۔

ارتھ ڈاٹ کام نے بھی اس کی وضاحت کی ہے کہ اس مدت کے دوران زحل کے حلقوں کا مشاہدہ کرنا ایسے ہی ہوگا جیسے کاغذ کے کنارے کو افقی سطح سے دیکھا جائے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!