Enter your email address below and subscribe to our newsletter

پی سی بی نے شدید تنقید کے بعد اعظم خان پر عائد جرمانہ ختم کر دیا

Share your love

لاہور: نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ میں پاکستانی بیٹر اعظم خان پر بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانے کے بعد عائد ہونے والا جرمانہ ختم کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعظم خان پر عائد کردہ جرمانے کا جائزہ لینے کے بعد اسے ختم کردیا ہے۔

کراچی وائٹس کے کھلاڑی اعظم خان پر نیشنل ٹی 20 کپ میں لاہور بلوز کے خلاف میچ کے دوران پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

اعظم خان نے پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.4 کی خلاف ورزی کی تھی اور امپائر کی ہدایت کے باوجود وہ اس ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنے میں ناکام رہے تھے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!