عارضی جنگ بندی کے بعد پوری طاقت سے حملے کرینگے،اسرائیلی وزیراعظم
Share your love
تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ عارضی جنگ بندی کے خاتمے کے بعد اسرائیل پوری طاقت سے حملہ کرے گا۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جنگ کے آغاز سے ہی ہم نے تین اہداف مقرر کیے تھے، ہمارا پہلا ہدف حماس کا خاتمہ ہے، دوسرا ہدف تمام یرغمالیوں کی رہائی ہے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ ہمارا تیسرا ہدف اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ غزہ کبھی اسرائیل کیلئے خطرہ نہ بنے، اسرائیل اپنے تینوں اہداف مکمل کر نے تک چین سے نہیں بیٹھے گا۔