Enter your email address below and subscribe to our newsletter

پیٹرول کی قیمت برقرار،ڈیزل ، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

Share your love

اسلام آباد:نگران وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان،البتہ ڈیزل ، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں سات روپے فی لیٹر تک کمی کردی گئی ہے ،،،نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگیا،وزارت خزانہ نے اعلامیہ جاری کر دیا-

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ یا کمی نہیں کی گئی ہےمگر دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کردی ہے ۔

اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں سات روپے فی لیٹر کمی ،مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 4 روپے 52 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کے اعلان کے بعد پٹرول کی قیمت 281.34روپے فی لیٹر برقرار ہے تاہم ہائی اپیسڈ ڈیژل کی قیمت 296.71روپے سے کم ہوکر 289.71روپے لیٹر ،مٹی کے تیل کی قیمت 204.98روپے سے کم ہوکر201.16 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیژل آئل کے تیل کی قیمت 180.45روپے سے کم ہوکر173.93 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!