Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ترقی پذیرملکوں کوموسمیاتی چیلنج سے نمٹنے کے لیے فنانس اور ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے،نگران وزیراعظم

Share your love

دبئی: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ترقی پذیرملکوں کوموسمیاتی چیلنج سے نمٹنے کے لیے فنانس، استعدادکار اور ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے، ہم نے اپنی آئندہ آنے والی نسلوں کے لئے کرہ ارض کومحفوظ بنانا ہے۔

دبئی میں گلوبل سٹاک ٹیک اورعملدرآمد سے متعلق اعلیٰ سطح گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ کاپ28 کے کامیاب انعقاد پریو اے ای کی قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ترقی پذیرملکوں کومختلف مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی پذیرملکوں کوموسمیاتی چیلنج سے نمٹنے کے لیے فنانس، استعدادکار اور ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے، موسمیاتی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ترقی پذیرملکوں کی ضروریات100ارب ڈالرکی یقین دہانیوں سے کہیں زیادہ ہے، 2030تک کم ازکم 6 ٹریلین ڈالرترقی پذیرملکوں کی ضروریات کوپورا کرنے کے لئے دینا ہوں گے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم کاپ 28 کی سائیڈ لائینز پر سری لنکا اور مالدیپ کے صدور اور شام کے وزیر اعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔

نگران وزیراعظم بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاوٴنڈیشن کے کو- چیئر بل گیٹس سے بھی ملاقات شیڈول ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!