نسیم شاہ انجری سے صحتیاب، رہیب مکمل
Share your love
لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد رہیب مکمل ہو گیا۔
قومی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ ایشیاء کپ میں کندھے کی انجری میں مبتلا ہو گئے تھے، نسیم شاہ نے انگلینڈ سے سرجری کروائی اور وہیں صحت یاب ہوئے۔
نسیم شاہ نے اپنے پیغام میں میڈیکل ٹیم اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اچھے انتظامات پر پی سی بی کا شکرگزار ہوں، میڈیکل ٹیم، ڈاکٹر امتیاز، فزیو جارج ارل اور ایڈم رائٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔