Enter your email address below and subscribe to our newsletter

اسرائیل کا بچوں اور خواتین کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے،قطری وزیر خارجہ کا جنگ بندی کا مطالبہ

Share your love

دوحہ :قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن نے اسرائیل حماس جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق قطری وزیر خارجہ اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے درمیان فلسطین کی صورتِ حال پر گفتگو ہوئی ہے ، دونوں رہنماؤں نے کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

قطری وزیرِ خارجہ نے خطے میں امن کے لیے ثالثی کی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا بچوں اور خواتین کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔

شیخ محمد بن عبدالرحمٰن کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی امداد کے لیے فوری طور پر انسانی بنیادوں پر راہداری کھولی جائے۔

دوسری جانب قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد بن محمد الانصاری نے گزشتہ روز عرب ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ قطر کی غزہ میں دوبارہ جنگ بندی کے لئے کوششیں جاری ہیں ، بلاشبہ یہ قطر کی جانب سے ثالث کے طور پر اب تک کی سب سے مشکل بات چیت تھی لیکن یہ کوششیں جاری رہیں گی۔

ادھر اسرائیل نے 16 ہزار سے زائد فلسطینی شہریوں کی جان لینے کے بعد زمینی کارروائی پورے غزہ تک بڑھا دی ہے ، اسرائیلی فورسز کا کہنا ہے کہ فضائی حملوں میں صرف مخصوص اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، زمینی کارروائی کے لیے فضائیہ کی مدد بھی حاصل رہے گی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!