Enter your email address below and subscribe to our newsletter

اسلاموفوبیا بڑھنے سے برطانوی مسلمان ملک چھوڑنے پر مجبور ہونے لگے، ناز شاہ

Share your love

لندن: پاکستانی نژاد برطانوی رکن اسمبلی ناز شاہ نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

برطانوی رکن اسمبلی ناز شاہ نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلاموفوبیا بڑھنے کے باعث برطانوی مسلمان ملک چھوڑنے کا سوچ رہے ہیں، لوگ بچوں کے مستقبل سے پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صاحب حیثیت برطانوی مسلمان ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں، مسلمانوں پر حملوں کے اعداد و شمار چیخ چیخ کر خطرے کی گھنٹی بجا رہے ہیں مگر حکومت اسلاموفوبیا کو تسلیم کرنے پر بھی تیار نہیں ہے۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے مطالبہ کیا کہ حکومت اسلاموفوبیا سے متعلق آل پارٹیز پارلیمنٹری گروپ کی تجویز کردہ تعریف اپنائے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!