Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ملٹری کورٹس میں سویلین ٹرائل کیخلاف فیصلہ، وزارت داخلہ کی جانب سے بھی بھی اپیل دائر

Share your love

اسلام آباد:سپریم کورٹ کی جانب سے ملٹری کورٹس میں سویلین ٹرائل کیخلاف فیصلہ کے خلاف وزارت داخلہ نے بھی اپیل دائر کر دی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے اپیل میں انٹراکورٹ سے فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے، اپیل میں مختلف قانونی سوالات اٹھائے گئے ہیں کہ کیا کیس آرٹیکل 199 کے تحت پہلے ہائیکورٹ میں جانا چاہئے تھا؟۔

اپیل میں سوال کیا گیا ہے کہ لفظ سویلین کی اصطلاح بہت وسیع ہے، کیاعدالت نے اسے نظر انداز نہیں کیا؟ سویلین کی اصطلاح میں غیر ملکی اور دہشت گرد بھی آتے ہیں، پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات سے متعلق پہلا اختیار ہائیکورٹ کا تھا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے اپیل میں بیان کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ خود کئی بار کہہ چکی دیگر فورم موجود ہوں تو آرٹیکل 184/3 سے گریز کرنا چاہیے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!