Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ڈی آئی خان میں مختلف کارروائیوں کے دوران 27 دہشت گرد ہلاک اور 25 فوجی جوان شہید

Share your love

ڈی آئی خان: ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف کارروائیوں کے دوران 27 دہشت گردوں ہلاک اور 25 فوجی جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 11 اور 12 دسمبر کی درمیانی شب ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بڑے پیمانے پر مشکوک سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں جس پر سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں کیں جن میں کل 27 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جنرل ایریا درازندہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جہاں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کرتے ہوئے 17 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ایریا کلاچی میں انٹیلی جنس پر مبنی ایک اور آپریشن کیا گیا جس میں دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کیا گیا اور چار دہشت گرد مارے گئے تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ اسی طرح بارہ دسمبر کو ہی چھ دہشت گردوں کے ایک گروپ نے عام علاقے درابن میں سیکورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا تاہم فوجی جوانوں نے چوکی میں داخل ہونے کی کوشش کو موثر طریقے سے ناکام بنا دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کو بارود سے بھری گاڑی چوکی میں گھسنے پر روکنے پر انہوں نے خود کش حملہ، خودکش حملے کے نتیجے میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں عمارت گر گئی، جس سے متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ حملے کے دوران مقابلہ کرتے ہوئے 23 بہادر سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا جب کہ تمام چھ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے، کارروائیوں کے دوران اسلحہ، گولا بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشنز کیے جا رہے ہیں، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!