کم عمر ڈرائیونگ،بچوں کو تھانے سے ہی چھوڑنے اور مجرمانہ ریکارڈ نہ بنانے کا حکم
Share your love
لاہور ہائیکورٹ نے کم عمری میں ڈرائیونگ کے جرم میں گرفتار بچوں کو تھانے سے ہی چھوڑنے اور ان کا مجرمانہ ریکارڈ نہ بنانے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ بچوں کو حوالات میں نہ رکھا جائے۔
ہائیکورٹ میں کم عمر ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ بنانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
چیف ٹریفک آفیسر لاہور اور ایس پی سی آر او عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست گزار نے کہا کہ بچوں کو جیل میں نہ رکھا جائے۔
عدالت نے ہدایت کی کہ میں نے پچھلی بار بھی ہدایت کی تھی کہ ایس ایچ او ہی بچوں کی ضمانت لے کر چھوڑ دیں، آپ چھوٹے بچوں کا کریمنل ریکارڈ نہ بنائیں بلکہ پولیس اسٹیشن سے ہی چھوڑ دیں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ بچوں کو حوالات میں نہ رکھا جائے۔ پیر کو ڈی آئی جی پیش ہوکر بچوں کے حوالے سے معلومات فراہم کریں۔
بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔