Enter your email address below and subscribe to our newsletter

افغان ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی ،حالیہ دہشت گردانہ حملے پر شدید احتجاج

Share your love

اسلام آباد:پاکستان نے حالیہ دہشت گردی پر افغان ناظم الامور کو طلب کر کے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث دہشت گرد ان کے سہولت کار اور ٹی ٹی پی جی قیادت کو گرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کیا جائے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے دہشت گردی کے حملے پر عبوری حکومت سے سخت اجتجاج کیاہے ۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ سکریٹری خارجہ نے افغان عبوری حکومت کے ناظم الامور کو طلب کیا درابن، ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان کی سیکورٹی فورسز کی پوسٹ پر دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں پاکستان نے شدید احتجاج کیا۔جس کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ ایک دہشت گرد گروپ تحریک جہاد پاکستان نے قبول کی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں تئیس سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت سمیت متعدد زخمی ہوے۔پاکستان نے افغان سفارتکار سے کہا ہے کہ فوری طور پر افغان عبوری حکومت کو آگاہ کریں۔حالیہ حملے کے مرتکب افراد کے خلاف مکمل تحقیقات اور سخت کارروائی کی جائے۔اور تمام دہشت گرد گروہوں (ان کی قیادت سمیت) اور ان کی پناہ گاہوں کے خلاف فوری طور پر کارروائیاں کریں۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ حملے کے مرتکب افراد اور افغانستان میں ٹی ٹی پی کی قیادت کو پکڑ کر حکومت پاکستان کے حوالے کیا جائے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے مسلسل استعمال کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ آج کا دہشت گردانہ حملہ خطے میں امن و استحکام کے لیے دہشت گردی کے خطرے کی گھنٹی ہے اس لعنت کو شکست دینے کے لیے ہمیں اپنی تمام تر اجتماعی طاقت کے ساتھ کام لینا چاہیے پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!