ذوالفقار علی بھٹو کے صدارتی ریفرنس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری
Share your love
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے صدارتی ریفرنس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
تحریری حکم نامہ میں کہا گیا عدالتی معاونین کی تقرری کیلئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی درخواست منظور کر لی گئی، صدارتی ریفرنس میں خالد جاوید خان، صلاح الدین احمد اور زاہد ابراہیم بطور عدالتی معاون مقرر کئے گئے۔
تحریری حکم نامہ میں مزید کہا گیا یاسر قریشی اور ریما عمر کو بھی عدالتی معاون کے طور پر مقرر کیا گیا، عدالتی معاونین کا تقرر آئینی اور قانونی امور میں شرکت کے لئے کیا گیا ہے۔