Enter your email address below and subscribe to our newsletter

الوداع پی ٹی آئی ،ہمایوں اختر خان استحکام پارٹی کے ہو گئے

Share your love

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ہمایوں اختر خان نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات کے بعد پارٹی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

جہانگیر ترین اور علیم خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں جو قصور وار ہیں پاکستان کی عدالتیں انہیں ضرور سزا دیں جبکہ جو بے گناہ ہیں انہیں گھروں کو جانے دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی پی کی قیادت کا پی ٹی آئی کو بنانے میں اہم کردار رہا ہے،نوجوانوں میں جو مایوسی ہے وہ پی ٹی آئی کی طرف دیکھ رہے تھے۔

اس موقع پر جہانگیرترین نے کہا کہ نو مئی کے بعد پی ٹی آئی کی مقبولیت نیچے گئی،پی ٹی آئی کی پہلے والی پوزیشن اب نہیں ہے،سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوجائے تو اچھی بات ہے، الیکشن کا ماحول ہے الیکشن لڑیں گے،اصل بات اس ملک کی معیشت ہے، معیشت چلی گئی تو ملک ترقی کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضروری ہے کہ 8 فروری کو الیکشن ہوں، سپریم کورٹ نے ٹھوک کر فیصلہ دیا ہے۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاست میں حلیف اور حریف بدلتے رہتے ہیں، یکجہتی کی بات کرتے ہوئے عوام کے حقوق کی بات کرنی ہے۔

عبد العلیم خان نے کہا کہ ہمارا ابھی تک ہمارا ن لیگ سے کوئی اتحاد نہیں ہوا، مذاکرات ضرور ہورہے ہیں، مذاکرات کا نتیجہ سامنے آجائے گا، کے تمام لوگ ہمارے لئے محترم ہیں،کسی ہی گردن اتار کر اپنی سیاست نہیں چمکائیں گے،اپنی سیٹوں کے لئے کسی کی قربانی نہیں دیں گے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!