Enter your email address below and subscribe to our newsletter

امیر کویت شیخ مشعل الصباح نے منصب کا حلف اٹھا لیا

Share your love

کویت سٹی: کویت کے نئے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے اپنے منصب کا حلف اٹھا لیا۔

کویت کی نیوز ایجنسی کے مطابق امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے آج پارلیمنٹ کے اجلاس میں اپنے منصب کا حلف اٹھایا۔ شیخ مشعل الأحمد الجابر الصباح کویت کے 17 ویں امیر ہیں۔

سابق امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی وفات کے بعد شیخ مشعل کو کویت کا امیر مقرر کیا گیا تھا۔شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح 27 دسمبر 1940 کو پیدا ہوئے۔ وہ سابق امیر کویت شیخ احمد الجابر الصباح کے 7 ویں صاحبزادے ہیں۔ انہیں 7 اکتوبر 2020 کو کویت کا ولی عہد مقرر کیا تھا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!