Enter your email address below and subscribe to our newsletter

حوثی باغیوں کی بحیرہ احمر میں موجود امریکی جنگی جہازوں پر حملے کی دھمکی

Share your love

صنعا: یمن کے حوثی باغیوں نے اسرائیلی مدد کیلئے بحیرہ احمر میں آنے والے امریکی جنگی جہازوں پر حملے کرنے کی دھمکی دے دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے امریکا ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر ایران کے حمایت یافتہ گروپ کو نشانہ بنایا گیا تو بحیرہ احمر میں امریکی جنگی جہازوں پر حملے کریں گے۔

امریکا کو افغانستان اور ویتنام میں جو کچھ برداشت کرنا پڑا اب اس سے بھی زیادہ سخت حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عبدالمالک الحوثی نے مزید کہا کہ امریکیوں کو ہمارے خلاف جنگ چھیڑنے کی حماقت کی ترغیب دی گئی تو ہم بھی خاموش نہیں رہیں گے، حملہ ہوا تو ہم بھی امریکی جنگی جہازوں، مفادات اور نیوی گیشن کو اپنے میزائلوں، ڈرونز اور فوجی کارروائیوں کا ہدف بنائیں گے۔

ادھر غزہ پر حملے کے رد عمل میں ملائیشیا کے وزیر اعظم نے تمام اسرائیلی مال بردار بحری جہازوں کو اپنی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے سے روکتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کے قتل عام اور بربریت کے ذریعے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے۔

وزیر اعظم انور ابراہیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے فلسطینیوں کیخلاف اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، اسرائیل جانے والے بحری جہازوں کو بھی فوری طور پر جنوب مشرقی ایشیائی ملک کی کسی بھی بندرگاہ پر سامان لوڈ کرنے سے روک دیا جائے گا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!