Enter your email address below and subscribe to our newsletter

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 147 واں یومِ پیدائش آج منایا جا رہا ہے

Share your love

کراچی: بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 147 واں یومِ پیدائش آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے ایک علیحدہ مسلم ریاست کے قیام کیلئے مسلمانوں کی رہنمائی کی اور آپ برصغیر کے مسلمانوں کیلئے نجات دہندہ ثابت ہوئے۔

قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876ء کو کراچی میں پیدا ہوئے، وہ ایک تاجر گھرانے سے تعلق رکھتے تھے، ابتدائی تعلیم کراچی میں ہی حاصل کی اس کے بعد لندن سے قانون کی ڈگری لی، جناح کو سیاست میں گہری دلچسپی تھی۔

قائد اعظم محمد علی جناح انڈین نیشنل کانگریس میں شامل ہوئے جہاں سے ان کے شاندار سیاسی کیریئر کا آغاز ہوا اور وہ پاکستان کی آزادی میں سب سے زیادہ بااثر شخصیت بن کر ابھرے، بصیرت رکھنے والیعظیم رہنما کی انتھک محنت سے پاک وطن بالآخر دنیا کے نقشے پر ابھر آیا۔

آج دن کا آغاز وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوا، قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

مزار قائد پر پاکستان ملٹری اکیڈمی (کاکول) کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے، تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل افتخار حسن چوہدری تھے۔

تقریب کے دوران بانی پاکستان کو قوم کی جانب سے سلامی پیش کی گئی اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔

مہمان خصوصی میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کئے۔

بابائے قوم قائد اعظم محمدعلی جناح کے یوم پیدائش پر ملک بھر میں اسی مناسبت سے سیمینارز، کانفرنسز اور تقاریب منعقد کی جائیں گی۔

ان تقریبات میں بانی پاکستان کو ان کی گراں قدر خدمات اور برصغیر کے مسلمانوں کیلئے آزاد اور خود مختار وطن پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے کی گئی جدوجہد پر شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔

25 دسمبر کا دن ہمارے لئے اس لئے اہم ہے کہ آج کے دن ہم اپنے عظیم قائد کی سالگرہ مناتے ہیں، قائد اعظم محمد علی جناح ایک ممتاز سیاست دان اور مدبر تھے جنہوں نے پاکستان کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے ایک علیحدہ مسلم ریاست کے قیام کیلئے مسلمانوں کی رہنمائی کی اور آپ برصغیر کے مسلمانوں کیلئے نجات دہندہ ثابت ہوئے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!