Enter your email address below and subscribe to our newsletter

پاک بحریہ کی فلِیٹ ایفیشنسی پریڈ 2023ء کا کراچی میں انعقاد،نیول چیف کی شرکت

Share your love

کراچی: پا ک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ خطے میں ابھرتے ہوئے میری ٹائم سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاک بحریہ کو ہمیشہ چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔

پاک بحریہ کی سالانہ فلِیٹ ایفیشنسی پریڈ کا انعقاد شہر قائد کراچی میں ہوا جس میں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے پاکستان نیوی فلِیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ خطے میں ابھرتے ہوئے میری ٹائم سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاک بحریہ کو ہمیشہ چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں مزید اضافے کیلئے جدید پلیٹ فارمز بحری بیڑے میں شامل کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ سربراہ پاک بحریہ نے مقررہ اہداف کے کامیابی سے حصول پر فلِیٹ یونٹس اور افسران کے جذبے کو سراہا، انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یونٹس کو اعزازی شیلڈز سے بھی نوازا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!