سال 2024 میں سائبر جرائم کا طوفان آنے والا ہے،ماہر ٹیکنالوجی
Share your love
آسٹن: ایک ٹیکنالوجی ماہر نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی میں جدت سے سال 2024 میں سائبر جرائم کا طوفان آنے والا ہے۔
سافٹ ویئر کمپنی کراؤڈ اسٹرائیک کے چیف سیکیورٹی آفیسر شان ہینری نے حال ہی میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سائبر مجرمان مصنوعی ذہانت کو لوگوں کے سائبر سیکیورٹی دفاع کو تسخیر کرنے کے ساتھ، گمراہ کن معلومات پھیلانے یا کارپوریٹ نیٹورک میں رسائی کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
امریکی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹیگیشن (ایف بی آئی) کے ریٹرائرڈ عہدے دار کا کہنا تھا کہ سائبر مجرمان مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے انتخابات کے دوران اے آئی کے استعمال سے غلط بیانیے پھیلانے کے لیے لوگوں کو گمراہ کر سکتے ہیں اور ممکنہ طور پر حساس معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔
سائبر سیکیورٹی ویٹرن کی جانب سے یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا ہے جب مصنوعی ذہانت کو ماضی سے زیادہ کام میں لایا گیا ہے اور اس میں امریکا کی وفاقی اور ریاستی حکومتیں بھی شامل ہیں۔
امریکی وفاقی حکومت کے 27 شعبوں میں کسی نہ کسی طرح مصنوعی ذہانت کو تعینات کیا گیا ہے اور ایسا متعدد ریاستوں میں بھی کیا گیا ہے۔