Enter your email address below and subscribe to our newsletter

امریکی ڈرون حملے میں عراقی ملیشیا کمانڈر ساتھیوں سمیت جاں بحق

Share your love

بغداد :عراق میں امریکی ڈرون حملے میں عراقی ملیشیا کے کمانڈر 4 ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی پینٹاگون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بغداد کے شمالی علاقے میں عراقی کمانڈر مشتاق جواد کاظم الجواری کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا ، مشتاق جواد کاظم الجواری عراقی ملیشیا حرکتہ النجبہ (Nujaba) کے کمانڈر تھے۔

پینٹاگون نے دعویٰ کیا ہے کہ جس کمانڈر کو مارا گیا ہے وہ امریکی اہلکاروں پر حالیہ حملوں میں ملوث تھے، حملے میں کسی شہری اور انفراسٹرکچر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی جنگ سے غزہ میں تباہی کے بعد سے عراق اور شام میں امریکی اہلکاروں پر ایک سو سے زائد حملے کیے جا چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق عراق میں امریکی فوج کے ڈھائی ہزار اور شام میں 9 سو فوجی موجود ہیں۔

ادھر عراقی ملیشیا کے کمانڈر ابو عقیل الموسوی نے حملے کا بدلہ لینے کی دھمکی دی ہے ، عراقی وزیراعظم کے ترجمان نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے عراقی سکیورٹی تنظیم پر بلاجواز حملہ قرار دیا ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!