Enter your email address below and subscribe to our newsletter

نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 227 رنز کا ہدف،شاہینوں کی بیٹنگ جاری

Share your love

آکلینڈ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی 20 میچ میں جیت کیلئے 227 رنز کا ہدف دے دیا۔ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے ۔

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان ٹیم کی قیادت شاہین آفریدی جبکہ کیویز کی کمان کین ولیم سن کے ہاتھوں میں ہے۔
بطور کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے باوٴلنگ کرانے کے فیصلے کو میچ کے پہلے ہی اوور میں خود صحیح ثابت کردیا، انہوں نے دوسری ہی گیند پر ڈیون کونوے کو صفر پر کیچ آوٴٹ کرایا۔

پہلی وکٹ گرنے کے بعد فِن ایلن اور کین ولیمسن نے پارٹنرشپ قائم کی، اس دوران فِن ایلن نے تیز بیٹنگ کی جبکہ کین ولیمسن نے روایتی انداز اپنایا اور دوسرے اینڈ سے اننگ کو آگے بڑھانے کی کوشش کرتے رہے۔

دونوں بیٹرز نے پارٹنرشپ قائم کر کے ٹیم کا مجموعی سکور 50 رنز تک پہنچایا جس کے بعد 4.5 اوورز میں عباس آفریدی نے فن ایلن کو 34 رنز پر کیچ آوٴٹ کرا دیا۔
بعدازاں کین ولیمسن اور ڈیرل مچل نے بھی پارٹنرشپ لگا کر ٹیم کا مجموعی سکور11.2 اوورز میں 128 رنز تک پہنچایا۔

پاکستانی فیلڈرز کی جانب سے کئی آسان کیچز ڈراپ اور مس فیلڈنگ کی گئی جس کا کیوی بیٹرز نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 128رنز پر گری جب کین ولیمسن 57 رنز کی اننگز کھیل کر آوٴٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 9 چوکے شامل تھے۔

نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ گلین فلپس کی صورت جب گری جب عباس آفریدی کی گیند پر بابر اعظم نے انہیں صرف 19 رنز پر کیچ آوٴٹ کرا دیا۔
نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ 16.1 اوورز میں 183 رنز پر گری، ڈیرل مچل کو 61 رنز پر شاہین آفریدی نے آوٴٹ کیا۔

دوسری جانب ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ پچ باوٴلنگ کے لیے سازگار ہے اس لیے پہلے باوٴلنگ کو ترجیح دی، کوشش ہوگی نیوزی لینڈ کو کم سے کم رنز تک محدود کر سکیں۔

اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ بدقسمتی سے مچل سینٹنر ٹیم میں شامل نہیں ہیں، پاکستان کو اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔
قومی سکواڈ میں کپتان شاہین آفریدی، بابراعظم، نائب کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، اعظم خان، فخر زمان، افتخار احمد، حارث روٴف اور عامر جمال شامل ہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!