امریکا کا یو این امدادی ادارے اونروا کی فنڈنگ روکنے کا اعلان
Share your love
نیویارک:اسرائیل پر حملے کے الزام کے بعد امریکا نے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے اونروا کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کردیا۔
اسرائیل نے اقوام متحدہ کے امدای ادارے اونروا کے 12 کارکنان پر اسرائیل پر حملہ کرنے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔
اس الزام کے بعد امریکا نے فلسطین کےلیے اقوام متحدہ کے ادارے اونروا کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کردیا۔
امریکا کے بعد کینیڈا، آسٹریلیا اور اٹلی نے بھی اونروا کےلیے فنڈنگ معطل کردی۔
اقوام متحدہ کے امدادی ادارے اونروا کے سربراہ کا کہنا ہے کہ متعدد اونروا ملازمین برطرف کر کے تحقیقات کر رہے ہیں۔
فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کا اونروا کی امداد روکنے والے ممالک سے فوری طور پر فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
اس کا کہنا ہے کہ فلسطین کےلیے یو این امدادی ایجنسی اونروا کو بڑے سیاسی اور امدادی خطرات لاحق ہیں۔