Enter your email address below and subscribe to our newsletter

عمارت کے اندر سے گزرنے والی جاپان کی منفرد شاہراہ تاریخی علامت بن گئی

Share your love

اوساکا: جاپان میں ایک فلک بوس عمارت اپنے منفرد ڈیزائن کے باعث مشہور ہے جس کے درمیان میں سے ایک شاہراہ گزرتی ہے۔

گیٹ ٹاور اوساکا شہر میں واقع ہے جسے 1992 میں مکمل کیا گیا تھا۔ جدید تعمیر کا شاہکار اس عمارت کی 16 منزلیں ہیں اور یہ تقریباً 71 میٹر (233 فٹ) بلند ہے۔

اس عمارت کی منفرد خصوصیت یہ ہے کہ اسکی پانچویں، چھٹی اور ساتویں منزل سے ایک سڑک کو گزارا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ عمارت مشہور تاریخی علامت بن چکی ہے۔

گیٹ ٹاور بلڈنگ کو اپنے احاطے میں ہائی وے کو ایڈجسٹ کرنے والی پہلی عمارت ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ یہاں سے روزانہ ہزاروں گاڑیاں گزرنے کے باوجود بلڈنگ میں شور اور ارتعاش پیدا نہیں ہوتا۔

یہ عمارت فن تعمیر اور انجینئرنگ کی ذہانت کے ثبوت کے طور پر کھڑی ہے جو یہ ظاہر کرتی ہے کہ راستے میں آنے والے چیلنجز کو تخلیقی اور غیر روایتی حل کے ساتھ کیسے حل کیا جا سکتا ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!