Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ٹوتھ پِک کو پکا کر کھانے کا سوشل میڈیا پر ٹرینڈ

Share your love

سیئول: جنوبی کوریا میں ٹوتھ پِک کو پکا کر کھانے کا سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چل رہا ہے جس کے پیشِ نظر حفظانِ صحت کے وفاقی ادارے نے وارننگ جاری کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تیل میں تلی ہوئیں ٹوتھ پک کھانے کا ٹرینڈ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا ہے جس کے بعد جنوبی کوریا کی وزارت خوراک نے لوگوں کو انتباہ جاری کیا ہے۔

ادارے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کی جس میں اس نے شہریوں کو ٹوتھ پِک کھانے سے منع کیا۔ پنیر کے پاؤڈر جیسے مصالحے کے ساتھ تلی ہوئیں ٹوتھ پک کھانے کی ویڈیوز نے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر ہزاروں لائکس اور شیئرز حاصل کیے ہیں۔

یہ مخصوص ٹوتھ پک شکرقندی یا مکئی کے نشاستہ سے بنائے جاتے ہیں اور ان کو سبز رنگ دینے کے لیے فوڈ کلرنگ کا استعمال کیا جاتا ہے اگرچہ یہ اشیا قابل نوش ہیں تاہم جنوبی کوریا کی وزارت صحت نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ انہیں نہ کھائیں کیونکہ بطور محفوظ خوراک ان کی کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

جنوبی کوریا کی فوڈ اینڈ ڈرگ سیفٹی کی وزارت نے ایکس پر لکھا کہ ٹوتھ پک صفائی کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ انہیں تیل میں تل کر کھائے جانے کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں لیکن کیا انہیں کھانا محفوظ ہے اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ براہ کرم انہیں مت کھائیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!