Enter your email address below and subscribe to our newsletter

سعودی سرکاری ادارے کے سربراہ کرپشن کے الزام میں گرفتار

Share your love

ریاض: سعودی عرب میں سرکاری ادارے کے سربراہ کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی اینٹی کرپشن اتھارٹی نے قبل از اسلام کے ثقافتی ورثے کی دیکھ بھال اور نگرانی کے ادارے کے چیف ایگزیکٹو افسر( سی ای او) امر بن صالح عبدالرحمٰن ال مدنی کوکرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر گرفتار کیاہے۔

سعودی حکام کے مطابق امربن صالح نے اپنے سرکاری عہدے اور اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے ایسی کمپنی کو ٹھیکے دلوائے جس کے وہ شریک مالک تھے۔

حکام کے مطابق کرپشن میں معاونت پر امر بن صالح کے قریبی رشتے دار سمیت دیگر 3 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!