Enter your email address below and subscribe to our newsletter

95 سالہ شخص نے ماسٹرز ڈگری مکمل کرلی

Share your love

لندن: پڑھنے لکھنے کیلئے عمر کی کوئی حد نہیں ہوتی، انسان جب تک اس دنیا میں موجود ہے اسے علم کا حصول جاری رکھنا چاہیے، اس بات کو برطانوی شخص نے سچ ثابت کر دیا ہے۔

برطانیہ میں 95 سالہ ڈیوڈ مارجوٹ نے بالاآخر ماسٹرز ڈگری مکمل کر لی ہے۔سرے کے سابق نفسیات دان ڈیوڈکنگسٹن یونیورسٹی سے ماسٹرز کرنے والے معمر ترین طالبعلم بن گئے ہیں۔

ریٹائرڈ نفسیات دان ڈیوڈ مارجوٹ نے ڈاکٹر بننے کے 72 سال بعد کنگسٹن یونیورسٹی سے ماڈرن یورپیئن فلاسفی میں ایم اے کی ڈگری لی، وہ اب ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل ہونے تک ڈیوڈ مارجوٹ کی عمر 102 سال ہوجائے گی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!