الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی عذرداریوں کیلئے دوصوبائی ٹربیونل تشکیل دے دیئے
Share your love
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کی عذرداریوں کیلئے دو صوبائی ٹربیونل تشکیل دے دیئے۔
سندھ ہائیکورٹ کے 4 ججز کی بطور ٹربیونل جج تقرری کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے، بلوچستان ہائیکورٹ کے تین ججز بطور ٹربیونل جج مقرر ہو گئے۔
ٹربیونل ججز کے پاس انتخابی عذرداریاں حل کرنے کیلئے 180 روز کا وقت ہے، امیدوار 45 روز میں انتخابی عذرداریوں سے متعلق درخواستیں دائر کر سکتے ہیں۔