Enter your email address below and subscribe to our newsletter

صدارتی الیکشن میں بلوچستان کی اتحادی جماعتوں کا آصف زرداری کو ووٹ دینے کا فیصلہ

Share your love

کوئٹہ: بلوچستان میں تمام اتحادی جماعتوں پاکستان پیپلزپارٹی، ن لیگ اور دیگر نے صدارتی الیکشن میں مشترکہ امیدوار آصف علی زرداری کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا۔

کوئٹہ میں پی پی پی، ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے اراکین کا اجلاس ہوا، جس میں تمام شریک جماعتوں نے نو مارچ کے صدارتی الیکشن میں آصف زرداری کو ووٹ دینے کا اعلان کیا۔

جعفر مندو خیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کے تمام اتحادی جماعتوں کے ارکان نو مارچ کو اجلاس میں شریک ہوکر آصف زرداری کو ووٹ دیں۔

علاوہ ازیں اتحادی جماعتوں نے 14مارچ کو سینیٹ کے ضمنی انتخابات میں اتحادی جماعتون کے مشترکہ نامزد امیدوار میر دوستین ڈومکی کے حق میں ووٹ دینے کا بھی فیصلہ کیا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!