Enter your email address below and subscribe to our newsletter

تاریکی اورخوف میں ڈوبی سینکڑوں میٹر گہری غار میں قائم برطانوی ہوٹل

Share your love

برطانیہ: برطانیہ کے غار میں 419 میٹر گہرائی میں واقع ہوٹل جہاں قیام کرنا کمزور دل سیاح کا کام نہیں ہے۔

419 میٹر زیر زمین واقع ہوٹل جس میں جانا خطرے سے خالی نہیں ہے، ہوٹل میں جانے کیلئے متروک غار کے تنگ راستے سے گزرنا پڑتا ہے جہاں تاریکی اور ہر وقت خوف کے سائےمنڈلاتے رہتے ہیں۔

1990 میں یہ ہوٹل اس لئے بند کردیا گیا تھا کہ یہاں جانا آسان اور خطرے سے خالی نہ تھا، اُس دور میں یہاں بہت سے سیاح سفرکے دوران بے ہوش ہو کر ہسپتال پہنچ گئے تھے، اس ہوٹل میں جانے کیلئے آپ کے پاس کوہ پیمائی میں استعمال ہونے والے آلات کا ہونا ضروری ہے۔

ہوٹل کے راستے پر خوفناک ڈھلوان بھی ہے جسے مضبوط رسیوں کی مدد سے پار کیا جاتا ہے، ان ناہموار راستوں پرکمال مہارت کے ساتھ فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے۔

اس ہوٹل کے گائیڈ لنکز کا کہنا ہے کہ جو شخص اونچائی اور گہرائی سے ڈرتا ہے، میرا اسے کھلا مشورہ ہے کہ اسے اس ہوٹل میں نہیں آنا چاہیے۔

برطانوی خاتون سیاح ڈونا کیٹلرجس نے حال ہی میں اس ہوٹل میں قیام کیا اس کا کہنا تھا کہ مجھے بھی اس ہوٹل تک پہنچنے کیلئے بہت سے کٹھن راستوں کو عبور کرنا پڑا اور اس کے ساتھ ساتھ میرے اوپر خوف طاری رہا۔

ڈونا مزید کہتی ہے کہ میں تمام خطرات کے باوجود آگے بڑھنا چاہتی تھی اور آخر کار میرے اندر کے جنون اور کچھ نیا کرنے کے عزم نے میرے خوف اور کٹھن راستوں کو شکست دی اور میں اپنے مشن میں کامیاب رہی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!