Enter your email address below and subscribe to our newsletter

اداکارہ امر خان کو اپنا جذباتی انٹرویو مہنگا پڑ گیا

Share your love

لاہور: پاکستانی اداکارہ امر خان کو اپنا نیا انٹرویو مہنگا پڑ گیا اور انہوں نے اس پر وضاحت جاری کردی ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں میڈیا اداروں سے درخواست کی کہ وہ ان کے حالیہ انٹرویو کے ویڈیو کلپس شیئر نہ کریں۔

امر خان نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ انٹرویو میں جذبات کی رو میں بہہ کر انہوں نے انتہائی ذاتی باتیں بھی شیئر کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ساتھ منسلک ہر شخص کا احترام کرتی ہیں اور وہ کسی کو بھی نیچا نہیں دکھانا چاہتی تھیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی غلطی سے سبق سیکھ لیا ہے چنانچہ ان کے انٹرویو کو غلط انداز میں پیش نہ کیا جائے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!