رواں سال کا پہلا چاند گرہن کل ہوگا
Share your love
کراچی:سال 2024 کا پہلا چاند گرہن کل (25 مارچ) کو ہوگا۔
چاند گرہن پاکستان میں دیکھنا ممکن نہیں ہوگا، اس جزوی چاند گرہن کے دوران زمین کا بہت کم سایہ چاند پر نظر آئے گا، اس سے چاند کا کوئی حصہ چھپتا نہیں،اس طرح کے چاند گرہن کو ’پینمبرل‘ چاند گرہن کہا جاتا ہے، ’پینمبرل‘ چاند گرہن کے دوران چاند کی چمک معمولی ماند پڑتی ہے۔
یہ چاند گرہن امریکہ، یورپ کے بیشتر ممالک، آسٹریلیا، افریقہ، شمالی اور مشرقی ایشیا میں نظر آئے گا جبکہ پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی اس کا نظارہ ممکن نہیں ہوگا۔
چاند گرہن 25 مارچ کو صبح 9 بجکر 53 منٹ پر شروع ہوگا جودوپہر 12 بجکر 12 منٹ پر عروج کو پہنچے گا ،چاند گرہن کا اختتام دوپہر 2 بجکر 32 منٹ پر ہوگا، مجموعی طور پر چاند گرہن کا دورانیہ 4 گھنٹے 40 منٹ ہوگا۔
یاد رہے کہ رواں سال کا دوسرا جزوی چاند گرہن 17 ستمبر کو ہوگا۔