Enter your email address below and subscribe to our newsletter

‎پاکستان کا غزہ میں جنگ بندی کیلئے سلامتی کونسل کی قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم

Share your love

‎اسلام آباد:پاکستان نے غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے سلامتی کونسل کی قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے ۔

‎عزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کی منظوری کے بعد ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2728 میں رمضان کے لیے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹوں کو ہٹانے اور شہریوں کے تحفظ کے مطالبے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

‎ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے چھ ماہ کے دوران اسرائیل کی جانب سے طاقت کے استعمال کی باربار مذمت کی سلامتی کونسل کی منظور کی گئی قرارداد پر تیزی سے عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہیں۔

‎انہوں نےمزیدکہاکہ امید ہے کہ یہ قراردادمستقل جنگ بندی اور غزہ میں انسانی صورتحال سے نمٹنے میں مدد فراہم کریگی پاکستان جون 1967 سے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر فلسطینی ریاست کے قیام کا حامی ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!