Enter your email address below and subscribe to our newsletter

پریتی زنٹا نے مجھے اپنے ہاتھوں سے پراٹھے بناکر کھلائے،روی بوپارا

Share your love

ممبئی:انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی معروف فرنچائز پنجاب کنگز کی نمائندگی کرنے والے سابق انگلش کرکٹر روی بوپارا نے دلچسپ واقعہ شیئر کردیا۔

سابق انگلش کرکٹر روی بوپارا نے ایک شو ‘دی سپر اوور’ انکشاف کیا کہ “2009 کی بات ہے کہ آئی پی ایل کے ابتدائی دن تھے، پنجاب کنگز کی شریک مالک پریتی زنٹا نے ٹورنامنٹ کے دوران مجھے اپنے ہاتھوں سے آلو کے پراٹھے بناکر کھلائے تھے”۔

انہوں نے کہا کہ ’’کسی کھلاڑی نے سوچا نہیں تھا کہ پریتی زنٹا اپنی ٹیم کے پلئیر کیلئے آلو کے پراٹھے بناکر دیں گی؟، ہم جنوبی افریقہ میں تھے اور انہوں نے ہوٹل میں اچھے پراٹھے پیش نہیں کیے تھے، جس پریتی زنٹا نے مجھے پیشکش کی کہ ناشتے میں کیا کھاؤ گے؟ جس پر میں نے کہا کہ آلو کا پراٹھہ، اور بالی ووڈ اسٹار نے کہا ‘کوئی مسئلہ نہیں’ انکا یہ انداز نہایتی مثبت تھا جو میں کبھی نہیں بھول سکتا‘‘۔

یاد رہے کہ 2009 کا آئی پی ایل ایڈیشن جنوبی افریقا میں کھیلا گیا تھا، جس میں کنگز الیون پنجاب (جو اب پنجاب کنگز کے نام سے فرنچائز ہے) کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 14 پوائنٹس کیساتھ 5ویں نمبر پر رہی تھی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!