روس میں 10 ہزار سے زائد مکانات سیلاب کی زد میں آگئے
Share your love
ماسکو : روس بھر میں 10ہزار400 سے زائد مکانات سیلاب کی زد میں آ گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کی ہنگامی صورتحال کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ روس بھر میں مکانات زیر آب آگئے ہیں کیونکہ تیزی سے پگھلنے والی برف یورپ کے کچھ بڑے دریاؤں میں جا ملی۔
اورال دریا، جو اورال پہاڑوں سے شروع ہو کر بحیرہ کیسپین میں جا ملتا ہے، جمعہ کو برف پگھلنے کی وجہ سے چند گھنٹوں کے اندر اس کی سطح کئی میٹر تک بلند ہو گئی اور دارالحکومت ماسکو سے 1,800 کلومیٹر مشرق میں اورسک شہر میں ایک بند کو پار کر گئی ۔
بتایا گیا ہے سائبیریا، وولگا اور روس کے وسطی علاقوں میں سیلاب آیا ہے۔
روس کی وزارت برائے ہنگامی حالات نے بیان میں کہا کہ “39 علاقوں میں 10,400 سے زیادہ مکانات زیر آب آ گئے ہیں۔”