چیئرمین پی اے سی معاملہ ،سپیکر قومی اسمبلی اور اپوزیشن میں مذاکرات کا ایک اور دور ناکام
Share your love
اسلام آباد: چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے معاملہ پر سپیکر قومی اسمبلی اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور ناکام ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے شیر افضل مروت کے نام سے پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا، حکومت نے شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی بنانے کی مخالفت کر دی، حکومت عامر ڈوگر کو چیئرمین پی اے سی بنانے پر تیار ہے۔
ذرائع اسمبلی سیکرٹریٹ نے مزید بتایا کہ سنی اتحاد کونسل میں عامر ڈوگر کے نام پر اختلاف ہے، عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو نامزد کیا ہے ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ جے یو آئی (ف) کے نور عالم خان نے بھی لابنگ تیز کردی، چیئرمین پی اے سی کیلئے جے یو آئی (ف) کی طرف سے جلد درخواست جمع کروانے کا فیصلہ کیا گیا، جے یو آئی (ف) سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ہے کیونکہ پی ٹی آئی کے تمام اراکین آزاد ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سپیکر نے اپوزیشن اور حکومت کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔