بھارت میں عام انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل، 13 ریاستوں میں ووٹنگ
Share your love
نئی دہلی: بھارت میں ہونے والے لوک سبھا کے الیکشن کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا، ملک کی 13 ریاستوں کے 88 حلقوں میں ووٹنگ ہوئی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں ہونے والے لوک سبھا کے الیکشن کے دوسرے مرحلے میں مجموعی طور پر 60 اعشاریہ 96 فیصد ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا، 16کروڑ کے قریب رجسٹرڈ ووٹر نے حق رائے دہی استعمال کیا۔
لوک سبھا کے الیکشن میں کانگرس لیڈر راہول گاندھی، ششی تھرور اور بالی ووڈ کی سابق اداکارہ بی جے پی کی رہنما ہیما مالنی بھی میدان میں ہیں، انتخابات 7 مراحل میں یکم جون تک ہوں گے، نتائج کا اعلان چار جون کو کیا جائے گا۔