شدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیامعمولات زندگی ٹھپ
Share your love
ڈھاکا: بنگلادیش، فلپائن اور تھائی لینڈ سمیت کئی ایشیائی ممالک میں سورج آگ برسا رہا ہے جس کے باعث معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئی جب کہ اسکولوں میں چھٹی دیدی گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی سوڈان میں درجہ حرارت 45 تک جا پہنچا جب کہ بنگلادیش میں 43 رہا۔ اسی طرح فلپائن، تھائی لینڈ، بھارت اور پاکستان میں بھی گرمی عروج پر ہے۔
ہیٹ ویو اور شدید گرمی کے باعث بنگلا دیش، فلپائن اور بھارت کے اسکولوں میں چُھٹی دیدی گئی جبکہ معاشی اور کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ گئیں۔ شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ماحولیاتی تبدیلیوں اور موسمی تغیرات کے باعث غیر متوقع اور معمول کے برعکس بارشوں، برفباری اور شدید گرمی و سردی نے دنیا کے نظام کو اُتھل پُتھل کرکے رکھ دیا۔
سائنسی ماہرین اور عالمی قیادت دنیا کے درجہ حرارت میں تبدیلی پر سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔ کاربن فری شہر بنائے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔