Enter your email address below and subscribe to our newsletter

‎وزیراعظم کا گندم درآمد کیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم

Share your love

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گندم درآمد کیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے موجودہ حکومت کے پہلے ماہ کے دوران 6 لاکھ 91 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا اور فروری 2024 ء کے بعد گندم کی درآمد جاری رکھنے پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم نے گندم کی درآمد جاری رکھنے اور ایل سیز کھولنے کے ذمے داروں کے تعین کی ہدایت کرتے ہوئے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سربراہی میں کمیٹی کو 4 روز میں تحقیقات کرنیکا حکم دیا۔

کمیٹی گندم کا وافر اسٹاک موجود ہونے کے باوجود درآمد جاری رکھنے کے ذمے داران کا تعین کرے گی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!