Enter your email address below and subscribe to our newsletter

اے آئی ٹیکنالوجی نایاب عوارض کی قبل از وقت تشخیص میں مددگار

Share your love

کیلیفورنیا: ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی روایتی تشخیص سے سالوں قبل مریضوں میں نایاب بیماریوں کے خطرے کی نشاندہی کر سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے اے آئی کا ایسا نیا ماڈل تیار کیا ہے جو ایسے لوگوں کی نشاندہی کرسکتا ہے جن میں مدافعتی نظام کی نایاب بیماریوں کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

محققین نے اس نئے اے آئی ماڈل کے حوالے سے سائنس ٹرانسلیشنل میڈیسن جریدے میں رپورٹ پیش کی جس میں انہوں نے 100 شرکا کے ایک گروپ پر تحقیق کی۔
ان 100 شرکا میں سے اے آئی پروگرام نے 74 ایسے لوگوں کو شناخت کیا جن میں نایاب بیماریوں کا سب سے زیادہ خطرہ تھا۔

سینئر محقق اور کیلیفورنیا یونیورسٹی میں پیڈیاٹرکس، ہیومن جینیٹکس اور مائیکرو بایولوجی/امیونولوجی کے پروفیسر داکٹر منیش بٹ نے کہا کہ یہ مطالعہ ظاہر کرتا ہے کہ اے آئی عارضے میں مبتلا لوگوں کے قبل از وقت علاج میں مدد فراہم کرسکتا ہے اور ممکنہ طور پر اس کے نتائج کو بہتر بنا سکتا ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!