Enter your email address below and subscribe to our newsletter

‎نو مئی واقعہ کے پیچھے کارفرما لوگوں کو عبرت کا نشان بننا چاہئے،فیصل کریم کنڈی

Share your love

کراچی: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 9 مئی تاریخ کا ایسا واقعہ ہے جس کی کوئی معافی نہیں، نو مئی واقعے کے پیچھے کارفرما لوگوں کو عبرت کا نشان بننا چاہئے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ نو مئی کے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پی ٹی آئی کے لوگوں کے ارادے کبھی کامیاب نہیں ہونگے، خیبرپختونخوا کی سکیورٹی کی صورتحال خراب ہے، ٹارگٹڈ آپریشن ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب سے کم تنخواہ خیبرپختونخوا پولیس کی ہے، خیبرپختونخوا کی پولیس کے پاس جدید ہتھیار نہیں ہیں، سالانہ 40 سے 50 ارب کا بجٹ کہاں جاتا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میں نہیں چاہتا گورنر ہاؤس یا اپنی وجہ سے صوبہ ڈسٹرب کروں، میں خیبرپختونخوا کے عوام کا وکیل بننا چاہتا ہوں، خیبرپختونخوا کے عوام نے بہت برے حالات دیکھے ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ سیاسی لوگ سیاسی جماعتوں سے بات کرتے ہیں، پی ٹی آئی والے فوج کو دھکیلتے ہیں، پی ٹی آئی حاضر سروس کے پاؤں پڑ جاتی ہے اور ریٹائرڈ کے گلے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!