سپریم کورٹ کا صحافیوں پر حملہ کی تفتیش ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم
Share your love
اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے ابصار عالم، مطیع اللہ جان، اسد طور پر حملے کی تفتیش ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ نے اسد طور حملہ کے ملزمان کے خاکے اخبارات میں شائع کرانے کا حکم بھی دیا، عدالت نے اسلام آباد پولیس کو 30 دن کی مہلت دی اور کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے انعامی رقم مقرر کر کے اشتہار دیا جائے۔
عدالت نے مطیع اللہ جان کے اغوا کی مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج پنجاب فارنزک لیب کو بھیجنے کا حکم بھی دیا۔