Enter your email address below and subscribe to our newsletter

مریم نواز کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

Share your love

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں پنجاب میں بجلی چوری سے متعلق امور اور کارروائی کا جائزہ لیا گیا، لیسکو سمیت پانچ بجلی تقسیم کار کمپنیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن سے آگاہ کیا، وزیراعلیٰ نے بجلی چوری سے متعلق مزید مستند ڈیٹا اورجامع رپورٹ طلب کر لی۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ہر ضلع میں 660 پولیس اہلکار بجلی چوروں کے خلاف مہم میں معاونت کر رہے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا بجلی چوروں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ ساجد ظفر ڈال اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!