Enter your email address below and subscribe to our newsletter

‎اسحاق ڈار کی ترک صدر سے ملاقات، غزہ پر ڈی 8 وزارتی اجلاس کی میزبانی کو سراہا

Share your love

استنبول:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک صدر ایردوان سے ملاقات کی۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے غزہ کی صورتحال پر ڈی-8 وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے اختتام کے بعد ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ڈی-8  وزرائے خارجہ کی اجتماعی کال میں شمولیت اختیار کی۔

صدر ایردوان کو وزارتی اجلاس کی کارروائی کے بارے میں بریفنگ دی گئی، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے غزہ پر ڈی-8  وزارتی اجلاس کی میزبانی کے ترکی کے اقدام کو سراہا۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک صدر ایردوان کو صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا تہنیتی پیغام پہنچایا۔

انہوں نے پاکستان ترکیہ دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے صدر ایردوان کی ذاتی دلچسپی اور قیادت کا شکریہ ادا کیا، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے صدر ایردوان کو ساتویں اعلیٰ سطح کے سٹریٹجک تعاون کونسل (HLSCC) کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!