ہتک عزت بل کیخلاف دائر درخواست پر اعتراض ختم، قابل سماعت قرار
Share your love
لاہور:لاہور ہائیکورٹ میں ہتک عزت بل کیخلاف دائر درخواست پر اعتراض ختم کر کے اسے قابل سماعت قرار دے دیا گیا۔
پنجاب میں ہتک عزت بل کے خلاف درخواست کی سکروٹنی کا عمل مکمل ہوگیا، درخواست گزار کے وکیل نے قانون سے متعلق نوٹیفکیشن کی کاپی رجسٹرار آفس میں جمع کرا دی، رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض ختم کر کے اسے قابل سماعت قرار دے دیا۔
ذرائع رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ درخواست کو کل بروز منگل سماعت کیلئے مقرر کیا جائے گا۔
قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے ہتک عزت کے قانون کے خلاف درخواست پر اعتراض عائد کیا تھا۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر عائد اعتراض میں کہا گیا تھا کہ درخواست گزار کی جانب سے ہتک عزت بل کے قانون کا نوٹیفکیشن لف نہیں گیا جس کے باعث درخواست کو سماعت کیلئے مقرر نہیں کیا جا سکتا۔