وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں داخلے کیلئے فارم ب کی شرط ختم
Share your love
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے وفاق کے زیرانتظام سرکاری تعلیمی اداروں میں داخلے کے لیے فارم ب کی شرط ختم کردی۔
سیکریٹری تعلیم محی الدین وانی نے کہا کہ فارم ب بنانے کی سابقہ شرط نے نادانستہ طور پر پسماندہ بچوں کی تعلیم تک رسائی محدود کر دی ہے، اس عمل نے غیر متناسب طور پر کمزور آبادی کو متاثر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ داخلہ کے لیے پہلے سے رائج لازمی فارم (ب) کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اسلام آباد میں رہنے والے تمام بچے سرکاری اسکولوں میں داخلے کے اہل ہوں گے۔
محی الدین وانی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر بچے کی معیاری تعلیم تک رسائی ہو۔